پاکستانی مارکیٹ میں جدید فیچرز والا سب سے سستا موبائل فون متعارف

پاکستانی اسمارٹ فون کمپنی Dcode نے اپنا نیا ماڈل Cygnal Prime پاکستان میں باضابطہ متعارف کروا دیا ہے۔

یہ فون جدید فیچرز اور مضبوط کارکردگی کے ساتھ مارکیٹ میں صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق Cygnal Prime میں Circle to Search، Netless Chat اور یوٹیوب ویڈیوز کو بیک گراؤنڈ میں چلانے کی سہولت دی گئی ہے، جو اسے اپنی کیٹیگری میں منفرد بناتی ہیں۔

فون کی پائیداری بھی نمایاں ہے اور یہ گردوغبار یا ہلکی پانی کی چھینٹوں سے متاثر نہیں ہوتا۔ 6.74 انچ کا ڈسپلے واٹر ڈراپ نوچ اور 720×1612 پکسل ریزولوشن کے ساتھ آتا ہے، جبکہ 120Hz ریفریش ریٹ ہموار گیمنگ اور روزمرہ استعمال کو ممکن بناتا ہے۔

Cygnal Prime Arctic White، Gunmetal Grey اور Smoky Titanium رنگوں میں دستیاب ہے۔

کیمرے کے لحاظ سے بھی یہ فون شاندار ہے، اس میں 50 میگا پکسل AI ریئر کیمرہ اور 8 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ موجود ہے جو مصنوعی ذہانت کے ذریعے بہتر فوٹو اور ویڈیو کوالٹی فراہم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : 9 مئی حملے کی تحقیقات کیلئے وزیراعلیٰ کے پی کا انکوائری کمیشن تشکیل دینے کا اعلان

فون میں 6,000mAh کی بڑی بیٹری دی گئی ہے جو طویل استعمال کے لیے کافی ہے۔ اس کے نمایاں فیچرز میں Netless Chat، Anti-theft alarm، بیک گراؤنڈ یوٹیوب پلے بیک اور Personal Data Secure Area شامل ہیں۔

Dcode نے پاکستان میں Cygnal Prime کی قیمت 26,999 روپے مقرر کی ہے۔ فون میں 6GB ریم اور 128GB اسٹوریج موجود ہے، جو روزمرہ استعمال سے لے کر گیمنگ تک ہر ضرورت پوری کرنے کے لیے کافی ہے۔

یہ نیا ماڈل پاکستانی صارفین کے لیے ایک جدید، مضبوط اور فیچرز سے بھرپور آپشن فراہم کرتا ہے۔

Scroll to Top