ہاشمیہ مملکت اردن کے بادشاہ آج سے پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے

اسلام آباد: اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم ابن الحسین 15 سے 16 نومبر 2025ء تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے بتایا کہ یہ دورہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ دورہ پاکستان اور اردن کے سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات میں نئی تقویت فراہم کرے گا۔

شاہ عبداللہ دوم اپنے دورے کے دوران پاکستان کے صدر اور وزیراعظم سے اہم ملاقاتیں کریں گے، جن میں دونوں ممالک کے تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے گفتگو کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں بارش، پناہ گزینوں کے خیمے پانی میں ڈوب گئے، روتی ماں کا سوال: اب کہاں جائیں؟

اس دوران ایوانِ صدر میں ایک خصوصی تقریب بھی منعقد کی جائے گی جس میں اردنی بادشاہ کو پاکستان کے سب سے بڑے سول اعزاز سے نوازا جائے گا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ سرکاری دورہ پاکستان اور اردن کے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور دو طرفہ تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

Scroll to Top