پاکستان آٹو شو (PAPS) 2025 کے دوران پاک سوزوکی نے اپنی نئی کمپیکٹ ایس یو وی فرانکس (Fronx) کی عوامی سطح پر باضابطہ نمائش کی، جو کراچی ایکسپو سینٹر میں 14 تا 16 نومبر تک جاری ہے۔
نئی فرانکس 1.5 لیٹر کے انجن کے ساتھ متعارف کرائی گئی ہے، جو 103 ہارس پاور اور 138 نیوٹن میٹر ٹارک فراہم کرتی ہے۔
گاڑی میں 4 اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن شامل ہے اور فیول ٹینک کی گنجائش 37 لیٹر ہے، جو روزمرہ کے استعمال کے لیے کافی ہے۔
نئے ماڈل میں جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں جن میں 9 انچ ٹچ اسکرین انفو ٹینمنٹ سسٹم، اینڈرائیڈ آٹو اور ایپل کار پلے کی سہولت شامل ہے۔
ڈرائیور اسسٹ سسٹمز میں کروز کنٹرول ہِل ہولڈ کنٹرول (HHC) اور 360 ڈگری کیمرا موجود ہے، جبکہ سیکیورٹی کے لیے چھ ایئربیگز، پارکنگ سینسرز اور اے بی ایس کی سہولت بھی دی گئی ہے۔
اندرونی حصے میں ڈیجیٹل کلائمٹ کنٹرول، ریئر اے سی وینٹس، وائرلیس چارجنگ اور ملٹی فنکشن اسٹیئرنگ کنٹرولز شامل ہیں، جو ڈرائیونگ کو مزید آرام دہ اور محفوظ بناتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ہاشمیہ مملکت اردن کے بادشاہ آج سے پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے
کمپنی نے بتایا کہ یہ خصوصیات انٹرنیشنل ٹریم کی بنیاد پر بیان کی گئی ہیں، تاہم پاکستانی ورژن میں کچھ فیچرز میں معمولی تبدیلیاں ہو سکتی ہیں تاکہ مقامی ضروریات کے مطابق گاڑی تیار کی جا سکے۔
ناظرین اور آٹو شوقین اس موقع پر فرانکس کے جدید ڈیزائن، فیچرز اور کارکردگی کا قریب سے جائزہ لے سکتے ہیں، اور یہ نمائش پاکستان میں ایس یو وی مارکیٹ میں پاک سوزوکی کی موجودگی کو مزید مستحکم کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔





