آرمی چیف کے قرآن سے متعلق علم و فہم پر پختونخوا کے علما کی تعریف

آرمی چیف کے قرآن سے متعلق علم و فہم پر پختونخوا کے علما کی تعریف

خیبر پختونخوا کے علمائے کرام نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے قرآن سے متعلق علم وفہیم کی تعریف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیاہے ۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں سے آئے طلبہ کیساتھ خصوصی نشست ہوئی جس میں انہوں نے قرآن وحدیث کی روشنی میں مدلل گفتگو کی ، بعد ازاں علما نے آرمی چیف کے علم و فہیم کی تعریف کرتے ہوئے ان کے دلائل کی تائید کی اور کہا کہ ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔جے یو آئی رہنما مولوی احمد شاہ نے کہا کہ آرمی چیف کے بیان سے بہت اطمینان ملا اور ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں مفتی حکیم علی نے کہا کہ خوارج سے متعلق قرآنی آیت کا حوالہ بالکل درست ہے ۔
اسی طرح مولونا شاہ نواز نے کہا کہ ہم تمام مذہبی فکر رکھنے والے پاک فوج اور اپنے سپہ سالار کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،جنرل عاصم منیر صرف حافظ قرآن ہی نہیں بلکہ ایک باصلاحیت انسان بھی ہیں
جے یو آئی کی جنرل کونسل کے رکن قاری افسر کان نے کہا کہ جنرل سید عاصم منیر کا خوارج سے متعلق موقف قابل فخر ہے ہم اپنے سپہ سالار اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ جامعہ عربیہ معراج القرآن بنوں کے نائب مہتمم مفتی ڈاکٹر محمد زین العابدین نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے جوان روز اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیںنوجوان نسل کو بھی چاہیے کہ وہ پاک فوج کو مکمل طورپر سپورٹ کریں ۔
رہنما جے یو آئی محمد اسرار قریشی نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی بات سے متفق ہیں زمین پر جتنے بھی فسادات پھیلا نیوالے لوگ ہیں ان پر اللہ اور اس کے رسول کی لعنت ہے ، ڈیرہ اسماعیل خان کے محمد واجد فاروقی نے کہا کہ آرمی چیف کی تائید کرتے ہیں کہ جو پاکستان کی زمین پر فساد پھیلانا چاہتے ہیں ان کیخلاف کارروائیاں کی جائیں
رہنما جے یو آئی محمد اسرار قریشی نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی بات سے متفق ہیں زمین پر جتنے بھی فسادات پھیلانیوالے لوگ ہیں ان پر اللہ اور اس کے رسول کی لعنت ہے ، ڈیرہ اسماعیل خان کے محمد واجد فارقی نے کہا کہ آرمی چیف کی تائید کرتے ہیں کہ جو پاکستان کی زمین پر فساد پھیلانا چاہتے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں ۔

Scroll to Top