پشاور ہائیکورٹ نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں اور دیگر افراد کو راہداری اور حفاظتی ضمانت دینے سے انکار کردیا ۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پنجاب کے رہائشی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کیلئے رجوع کریں
سماعت کے دوران جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کہا کہ راہداری اور حفاظتی ضمانت دینے کی حوصلہ شکنی کی جائے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ ماضی میں ایک پارلیمنٹرین کو راہداری اور حفاظتی ضمانت دی گئی تھی
جس کا غلط فائدہ اُٹھایا گیا ۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کیلئے بھی ایسی ضمانتوں کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے تاکہ قانون کا غلط استعمال نہ ہو ۔