ایبٹ آباد میں خواتین سے بدتمیزی کرنے والے سوزوگی ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
ایبٹ آباد میں سوشل میڈیا پر ایک خاتون کی شکایت کے فوری ایکشن میں ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان نے کارروائی کرتے ہوئے سوزوکی ڈرائیور کو گرفتار کر کے تھانہ کینٹ میں بند کر دیا۔
خاتون نے اپنی شکایت میں دعویٰ کیا تھا کہ گاڑی نمبر C4425 کے سوزوکی ڈرائیور نے نشے کی حالت میں نہ صرف راستے میں ناروا رویہ اپنایا بلکہ خواتین کے ساتھ بدتمیزی بھی کی۔
شکایت موصول ہوتے ہی ایس ایس پی ٹریفک نے فوری طور پر ڈرائیور کی تلاش کے احکامات جاری کیے۔
یہ بھی پڑھیں: مالک مکان کو افغان باشندوں کو رہائش دینا مہنگا پڑ گیا،مقدمہ درج
ٹریفک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں کے اندر اسے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ڈرائیور کے خلاف خواتین سے بدتمیزی اور غیر اخلاقی رویے پر ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے اور اسے تھانہ کینٹ کی حوالات میں رکھا گیا ہے۔





