پاکستان کرکٹ ٹیم کی سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کا ہدف حاصل کرنے کے لیے بیٹنگ جاری ہے۔
قومی ٹیم نے 212 رنز کے تعاقب میں مضبوط آغاز کیا اور 3 وکٹوں پر 100 سے زائد رنز بنا لیے ہیں۔
اوپنر فخر زمان نے شاندار ففٹی سکور کی ہے بابر اعظم 34 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ محمد رضوان اور سلمان علی آغا کریز پر موجود ہیں اور ٹیم کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
دوسری جانب حسیب اللہ خان 12 گیندیں کھیلنے کے باوجود بغیر کوئی رنز بنائے پویلین واپس لوٹے۔
گرین شرٹس کی یہ بیٹنگ پاکستان کی جیت کے خواب کو حقیقت بنانے کی جانب اہم قدم ہے اور ٹیم کو کلین سویپ کے لیے حوصلہ افزا آغاز فراہم کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تیسرا ون ڈے، سری لنکا کا پاکستان کو جیت کے لیے 212 رنز کا ہدف
پاکستان کی بولنگ شاندار رہی، محمد وسیم جونیئر نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ فیصل اکرم اور حارث رؤف نے بھی ذمہ داری نبھاتے ہوئے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کو سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں کامیابی کے لیے 212 رنز کا نسبتاً آسان ہدف ملا ہے، پاکستان کو سری لنکا کو وائٹ واش کرنے کا بہترین موقع ہے۔





