اسلام آباد لوک ورثہ میلہ اختتام پذیر، خیبرپختونخوا پویلین نے سب کا دل جیت لیا

اسلام آباد میں لوک ورثہ میلہ اپنے تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے پاکستان کے بہترین پویلین کا ایوارڈ حاصل کر کے صوبے کا نام فخر سے بلند کر دیا۔

خیبرپختونخوا پویلین نے مسلسل چوتھے سال یہ اعزاز اپنے نام کیا جس پر سعد نے کہا کہ یہ کامیابی پوری پختونخوا کے عوام کے نام ہے۔

میلے کے دوران لاکھوں افراد نے پختونخوا پویلین کا وزٹ کیا اور صوبے کی منفرد ثقافت سے روشناس ہوئے۔

سعد نے مزید کہا کہ پختونخوا کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی گئی تاکہ ملک بھر میں اس کی خوبصورتی اور رنگینی کو دکھایا جا سکے۔

پاکستان کی سالانہ عظیم الشان ثقافتی تقریب لوک ورثہ فیسٹیول ‘لوک میلہ  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

پہلی بار چائنا کلچرل سنٹر پاکستان کو فیسٹیول میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تھا جس نے  2025 چائنا کلچر اینڈ ٹوارزم ویک کا افتتاح کیا۔

متنوع اور دلکش ثقافتی نمائشوں کے ذریعے تقریب نے چین پاکستان ثقافتی تبادلے اور تہذیبوں کے درمیان باہمی سیکھنے کے عمل نے اس تقریب میں نئی جان ڈالی۔

رواں سال کا لوک ورثہ میلہ اختتام پذیر ہوگیا ہے جس میں ایک اندازے کے مطابق 100,000 سے زیادہ افراد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے ثقافتی ورثہ کے تحفظ کیلیے اہم منصوبوں کی منظوری

یہ 2025 میں اسلام آباد میں ہونے والے سب سے بڑے ثقافتی پروگراموں میں سے ایک تھا چین کے علاوہ پاکستان میں ازبکستان اور ویتنام کے سفارت خانوں نے بھی اس میلہ میں گرمجوشی سے حصہ لیا اور اس لوک میلہ کو تہذیبوں کے درمیان باہمی سیکھنے اور ثقافتی تبادلے کا ایک واضح مظاہرہ بنایا۔

Scroll to Top