پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو ایک روزہ انٹرنیشنل سیریز میں سری لنکا کو وائس واش کر دیا۔
قومی ٹیم نے سری لنکا کو تیسرے اور آخری ون ڈے میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 0-3 سے جیت لی۔
سری لنکن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 211 رنز بنائے, سدیرا سماراوکرما 48، کوشال مینڈس 34 اور رتھنا ئیکے 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان کے وسیم جونیئر نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث رؤف اور فیصل اکرم نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں پاکستانی ٹیم نے 212 رنز کا ہدف محض 32 گیندیں باقی رکھتے ہوئے حاصل کر لیا۔
محمد رضوان 61 اور فخر زمان 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ حسین طلعت نے 42 اور بابر اعظم نے 34 رنز بنائے۔
بابر اعظم 34 اور سلمان علی آغا 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور حسیب اللہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔
سری لنکا کی جانب سے جیفری وینڈر نے 42 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
محمدوسیم پلیئرآف دی میچ جبکہ حارث رؤف سیریزکےبہترین کھلاڑی قرارپائے۔
اس شاندار فتح کے ساتھ پاکستان نے سیریز میں مکمل بالا دستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو وائٹ واش کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست دے دی
واضح رہے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد سری لنکا کو محض 6 رنز سے شکست دی۔
دوسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 8 وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کی۔ اس میچ میں پاکستان نے 289 رنز کے ہدف کو 2 وکٹ کے نقصان پر 49 اوورز میں حاصل کیا۔
بابر اعظم کی ناقابل شکست سنچری اور محمد رضوان کے 51 رنز نے ٹیم کی فتح کو یقینی بنایا۔





