وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ کہ این ایف سی کا خیبرپختونخوا کا حصہ 19.4 فیصد بنتا ہے اور وفاق کو عوام کے ساتھ سوتیلے ماں جیسا سلوک بند کرنا چاہیے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل افریدی نے پشاور بیوٹیفیکیشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاق پر زور دیا کہ صوبے کے حقوق فوری طور پر ادا کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ این ایف سی کا خیبرپختونخوا کا حصہ 19.4 فیصد بنتا ہے، اور وفاق کو عوام کے ساتھ سوتیلے ماں جیسا سلوک بند کرنا چاہیے۔
وزیراعلیٰ سہیل افریدی نے کہا کہ پشاور دارالخلافہ اور پورے صوبے کو خوبصورت بنانے کی ذمہ داری ہم سب پر ہے۔
سہیل آفریدی نے بیوٹیفیکیشن پلان تشکیل دینے والی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جامع پلان جلد مرتب کیا جا رہا ہے اور تمام پارلیمنٹرین سے تجاویز لی جا رہی ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سب سے زیادہ قربانیاں کے پی کے عوام نے دی ہیں اور صوبے کے قبائلی اضلاع کے نیٹ ہائیڈل پرافٹ میں 2,200 ارب روپے بقایا ہیں جن میں 500 ارب ابھی بھی واجب الادا ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے یقین دہانی کرائی کہ اس دفعہ زیادہ ڈیلیور کر کے دکھایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: قبائل امن کے ساتھ ترقی چاہتےہیں، این ایف سی کے تحت صوبے کا حصہ دیا جائے،وزیراعلی سہیل آفریدی
سہیل افریدی نے کہا کہ صوبے بھر سے 90 فیصد سیٹیں ان کے حصے میں آئی ہیں اور قانون میں کسی کو استثنا نہیں دیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ صوبائی پالیسیاں صرف عوام کے مفاد میں بنیں گی اور عوام کو مطمئن رکھنا اولین ترجیح ہوگی۔





