رانی عندلیب
پشاور: ڈاکٹر سلیمان آفریدی کو یونیورسٹی آف پشاور کے سینڈیکیٹ ممبر کے طور پر دوبارہ منتخب کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے اپنے حریف کو 26 ووٹوں کے مقابلے میں 34 ووٹوں سے شکست دی، اور اپنی نشست مضبوط کر لی۔
ڈاکٹر سلیمان آفریدی پہلے بھی تین مرتبہ یونیورسٹی آف پشاورٹیچرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری رہ چکے ہیں اور 2022 سے 2025 تک جامعہ پشاور کے سینڈیکیٹ ممبر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔
تعلیمی پس منظر کے لحاظ سے ڈاکٹر سلیمان آفریدی نے برطانیہ کی یونیورسٹی ایڈنبرا سے آئل و گیس کے شعبے میں پی ایچ ڈی کی اور 13 سال سے تدریس میں مصروف ہیں۔
وہ یونیورسٹی آف پشاور کے جیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں 2006 سے لیکچرر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
سینڈیکیٹ میں اپنی پچھلی مدت کے دوران انہوں نے دو دہائی سے زیر التواء پی ایچ ڈی لیکچرز کے کیسز اور حالیہ مشتہر کی گئی اسامیوں کے معاملات کو اپنے ساتھی سینڈیکیٹ ممبر ڈاکٹر شہلا نازنین کے ساتھ حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایم ٹی آئی حیات اباد برن یونٹ میں کرپشن، جعل سازی اور اقربا پروری کا نوٹس لیا جائے، ڈاکٹر اصف شاہ
اس کے علاوہ ٹینور ٹریک سروسز کے زیر التواء کیسز کو بھی منطقی طور پر نمٹایا۔
ڈاکٹر سلیمان آفریدی نے مستقبل میں صوبائی حکومت کی مدد سے سروس سٹرکچر کے اجراء اور صوبائی اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے قیام کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔





