بنوں، تھانہ بسیہ خیل کے حدود میں خودکش دھماکہ

بنوں، تھانہ بسیہ خیل کے حدود میں خودکش دھماکہ

تھانہ بسیہ خیل کے علاقے میں خودکش دھماکہ، خوش قسمتی سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ بسیہ خیل کے حدود میں واقع دوہ غوڑا پل سورانی کے مقام پر آج ایک خودکش دھماکہ ہوا۔ اطلاعات کے مطابق، دھماکہ موٹر سائیکل سوار خودکش حملہ آور نے کیا، جس کے نتیجے میں خود حملہ آور ہلاک ہو گیا۔

خوش قسمتی سے اس دھماکے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا اور علاقے کے باشندے محفوظ ہیں۔ مقامی حکام نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اور سکیورٹی مزید سخت کر دی ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ حملے کی وجوہات اور اس میں ملوث افراد کا پتہ چلایا جا سکے۔

تھانہ بسیہ خیل کے قریب ایک پل پر آج خودکش دھماکہ ہوا۔ پولیس کے مطابق، موٹر سائیکل سوار حملہ آور نے تھانے سے چند قدم کے فاصلے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ واقعے کی جگہ پر موٹر سائیکل اور حملہ آور کی لاش موجود ہے۔پولیس نے فوری طور پر دھماکے کی جگہ پر بھاری نفری پہنچا کر علاقے کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا۔ خوش قسمتی سے اس دھماکے میں کوئی اور جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ حملہ آور کے مقاصد اور ممکنہ معاونین کا پتہ لگایا جا سکے۔

Scroll to Top