اپوزیشن اتحاد کا آج سے آئین کی بحالی کی تحریک شروع کرنے کا اعلان

اپوزیشن اتحاد کا آج سے آئین کی بحالی کی تحریک شروع کرنے کا اعلان

پارلیمنٹ سے سپریم کورٹ تک واک، اپوزیشن اتحاد نے آئین کی بحالی کیلئے تحریک شروع کرنے کا اعلان، وکلا کی 27ویں ترمیم کے خلاف ریلی

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اتحاد نے آج سے آئین کی بحالی کے لیے تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پارلیمنٹ سے سپریم کورٹ تک واک کا پروگرام پیش کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ امن و امان قائم رکھنا سکیورٹی اداروں اور حکومت کی ذمہ داری ہے، تاہم حکومت سارا دن مخالفین کے خلاف کیسز بنانے اور ناجائز آئینی ترامیم کرنے میں مصروف ہے۔

مجلس وحدت المسلمین کے علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ یہ وقت ملک سے نکل کر آئندہ نسلوں کو بچانے کا ہے۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ بار کے جنرل ہاؤس اجلاس میں وکلا نے بھی احتجاج کیا اور ریلی نکالی۔ اس موقع پر وکلا نے 27ویں ترمیم کے خلاف نعرے لگائے اور جی پی او چوک سے ججز گیٹ اشارے تک ریلی نکالی۔ اس موقع پر سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہمیں اپنی نسلوں کے لیے اٹھنا ہوگا اور گھروں میں نہیں بیٹھ سکتے۔

اپوزیشن اتحاد کے مطابق یہ تحریک آئین کی بالادستی اور قانونی طریقے سے حقوق کے تحفظ کے لیے جاری رکھی جائے گی، جبکہ حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ آئینی اور قانونی حدود کا احترام کرے۔

Scroll to Top