لیڈی ریڈنگ ہسپتال کےسکیورٹی گارڈ کا شہری پر تشدد

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کےسکیورٹی گارڈ کا شہری پر تشدد

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے سیکیورٹی گارڈ کا شہری پر تشدد، ویڈیو وائرل پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال ایل آر ایچ کے سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے ایک شہری پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ شہری کو زدوکوب کر رہا ہے جس پر عوامی حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔واقعے کے حوالے سے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان عاصم خان کا موقف ہے کہ شہری نے پہلے سیکیورٹی گارڈز کے ساتھ بدتمیزی کی اور انہیں گالیاں دیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور سیکیورٹی عملہ اپنی ڈیوٹی کے مطابق کام کر رہا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد عوامی سطح پر ملا جلا ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے جبکہ شہریوں نے ہسپتال میں سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے مزید شفافیت کا مطالبہ کیا ہے۔

Scroll to Top