کلاؤڈ فلیئر میں فنی خرابی ،پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہزاروں ویب سائٹس اچانک بند

دنیا بھر میں کلاؤڈ فلیئر (Cloudflare) کے نیٹ ورک میں تکنیکی مسئلے کے باعث متعدد معروف ویب سائٹس اور سروسز متاثر ہوئی ہیں۔

متاثرہ سروسز میں X (سابق ٹویٹر)، OpenAI، Spotify، Canva اور دیگر شامل ہیں۔پاکستان میں بھی متعدد ویب سائیٹ جن میں نیوز ویب سائیٹس بھی شامل ہیں اس تکنیکی مسئلے کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں۔

صارفین نے کنیکٹیویٹی اور فیڈ لوڈنگ کے مسائل کی شکایت کی جس کی وجہ سے آن لائن سرگرمیوں میں خلل پیدا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان تحریک انصاف کا ورکر جس نے کینیڈا میں شاہزیب خانزادہ اور ان کی بیگم کو ہراساں کیا منظر عام پر آگیا

کلاؤڈ فلیئر نے اپنی اسٹیٹس پیج پر اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں “اندرونی سروس ڈگریڈیشن” (internal service degradation) کا سامنا ہے۔

کمپنی کے مطابق ایک اہم CPU اسپائیک کی وجہ سے بنیادی اور ثانوی سسٹمز متاثر ہوئے ہیں اور وہ اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں رکاوٹ، سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی

کمپنی نے صارفین کو بتایا کہ یہ مسئلہ کسی بیرونی سائبر حملے کی وجہ سے نہیں ہوا بلکہ نیٹ ورک کنفیگریشن میں کی جانے والی تبدیلیوں کے نتیجے میں پیدا ہوا۔

اس دوران صارفین کو اعلیٰ سطح کی ایرر ریٹس (higher-than-normal error rates) دیکھنے کو مل سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں بارش ہوگی یا موسم خشک رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کلاؤڈ فلیئر نے تصدیق کی ہے کہ وہ مسئلے کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے اور صارفین کو اپ ڈیٹس فراہم کرتی رہے گی۔ کمپنی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ تکنیکی ٹیم 24/7 مسئلے کی نگرانی کر رہی ہے تاکہ تمام متاثرہ سروسز جلد بحال ہو سکیں۔

 

Scroll to Top