ٹرائی نیشن سیریز، زمبابوے کا پاکستان کو جیت کیلئے آسان ہدف

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹرائی نیشن سیریز کےپہلے ٹی 20 میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا۔

اوپنر برائن بینٹ نے ٹیم کو شاندار آغاز دیا اور 72 رنز کی اننگز کھیل کر سب کی توجہ حاصل کی، لیکن ان کے آؤٹ ہونے کے بعد باقی بلے باز زیادہ دیر قائم نہ رہ سکے۔

وقفے وقفے سے گرنے والی وکٹوں نے زمبابوے کے بیٹرز پر دباؤ بڑھایا اور ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹیں گنواتے ہوئے 147 رنز تک محدود رہی۔

بینٹ نے 49 رنز اسکور کیے، مارونامی نے 30 اور کپتان سکندر رضا 34 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شاہین شاہ آفریدی، سلمان مرزا، صائم ایوب اور ابرار احمد نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرائی سیریز میں بھی پاکستان کا پرچم بلند ہوگا، کپتان شاہین آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے قومی ٹیم نے مسلسل دو سیریز اپنے نام کی ہیں۔

تیسرا ون ڈے اور سری لنکا کے خلاف سیریز کو تین صفر سے جیتنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی بہترین محنت کر رہے ہیں اور ہر کھلاڑی پر مکمل اعتماد ہے کیونکہ وہ پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا شاہین بھی جیتے اور پڑوسیوں سے بھی جیتے ہیں اللہ کا شکر ہے ہم ہر چیلنج کے لیے تیار ہیں اور ٹرائی اینگلولر سیریز میں بھی بہترین پرفارم کریں گے۔

شاہین شاہ آفریدی نے بابر اعظم کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے انہیں ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیا، بابر اعظم ہمیشہ ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ بابر نے پہلی بار سنچری نہیں بنائی مگر ٹیم کافی عرصے سے ان کی سنچری کے منتظر تھی، انہوں نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے خود کو بہترین انداز میں ثابت کیا ہے۔

وکٹ کیپر محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ رضوان نے سینئر کھلاڑی کا کردار بخوبی نبھایا۔

وسیم جونیئر کے حوالے سے کپتان نے کہا کہ انہیں انجریز کا سامنا تھا اور آرام بھی دیا گیا تاہم اب وہ مکمل فٹ ہیں اور ون ڈے میں کامیاب کم بیک کر چکے ہیں۔

Scroll to Top