پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عالمی سطح پر انٹرنیٹ سروس میں خلل آنے کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔
پی ٹی اے کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ انٹرنیٹ سروس میں تعطل عالمی سطح پر آیا ہے، اور پی ٹی اے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” (سابقہ ٹویٹر) اور کلاؤڈ فلیئر کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرائی نیشن سیریز، زمبابوے کا پاکستان کو جیت کیلئے آسان ہدف
ترجمان نے مزید کہا کہ پی ٹی اے عالمی سروس فراہم کنندگان اور مقامی آپریٹرز کے ساتھ رابطے میں ہے، اور سروسز کی مکمل بحالی تک صورتحال کی نگرانی جاری رکھی جائے گی۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کلاؤڈ فلیئر (Cloudflare) کے نیٹ ورک میں تکنیکی مسئلے کے باعث متعدد معروف ویب سائٹس اور سروسز متاثر ہوئی ہیں۔
متاثرہ سروسز میں X (سابق ٹویٹر)، OpenAI، Spotify، Canva اور دیگر شامل ہیں۔
پاکستان میں بھی متعدد ویب سائیٹ جن میں نیوز ویب سائیٹس بھی شامل ہیں اس تکنیکی مسئلے کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں۔
صارفین نے کنیکٹیویٹی اور فیڈ لوڈنگ کے مسائل کی شکایت کی جس کی وجہ سے آن لائن سرگرمیوں میں خلل پیدا ہوا۔
کلاؤڈ فلیئر نے اپنی اسٹیٹس پیج پر اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں “اندرونی سروس ڈگریڈیشن” (internal service degradation) کا سامنا ہے۔
کمپنی کے مطابق ایک اہم CPU اسپائیک کی وجہ سے بنیادی اور ثانوی سسٹمز متاثر ہوئے ہیں اور وہ اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں رکاوٹ، سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی
کمپنی نے صارفین کو بتایا کہ یہ مسئلہ کسی بیرونی سائبر حملے کی وجہ سے نہیں ہوا بلکہ نیٹ ورک کنفیگریشن میں کی جانے والی تبدیلیوں کے نتیجے میں پیدا ہوا۔
اس دوران صارفین کو اعلیٰ سطح کی ایرر ریٹس (higher-than-normal error rates) دیکھنے کو مل سکتی ہیں۔
کلاؤڈ فلیئر نے تصدیق کی ہے کہ وہ مسئلے کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے اور صارفین کو اپ ڈیٹس فراہم کرتی رہے گی۔ کمپنی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ تکنیکی ٹیم 24/7 مسئلے کی نگرانی کر رہی ہے تاکہ تمام متاثرہ سروسز جلد بحال ہو سکیں۔





