سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے 148 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا۔
فخر زمان نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 32 گیندوں پر 45 رنز بنائے، جس میں دو چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کے ساتھ وفاق کا غیر منصفانہ رویہ ناقابل برداشت ہے، معاون خصوصی شفیع جان
صاحبزادہ فرحان نے 16، جبکہ صائم ایوب نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔ بابر اعظم بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوئے اور کپتان آغا سلمان صرف ایک رن بنا سکے۔
میچ کے اختتام پر عثمان خان 37 رنز اور محمد نواز 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور ٹیم کو کامیابی دلائی۔
اس سے قبل زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز اسکور کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : کلاؤڈ فلیئر میں فنی خرابی ،پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہزاروں ویب سائٹس اچانک بند
اوپنر برائن بینٹ نے ٹیم کو شاندار آغاز دیا اور 72 رنز کی اننگز کھیل کر سب کی توجہ حاصل کی، لیکن ان کے آؤٹ ہونے کے بعد باقی بلے باز زیادہ دیر قائم نہ رہ سکے۔
وقفے وقفے سے گرنے والی وکٹوں نے زمبابوے کے بیٹرز پر دباؤ بڑھایا اور ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹیں گنواتے ہوئے 147 رنز تک محدود رہی۔
بینٹ نے 49 رنز اسکور کیے، مارونامی نے 30 اور کپتان سکندر رضا 34 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود رہے۔
یہ بھی پڑھیں : دل کے عارضے میں مبتلا معصوم زینب کیلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا فوری اقدام، آپریشن آج متوقع
پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شاہین شاہ آفریدی، سلمان مرزا، صائم ایوب اور ابرار احمد نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔





