پاکستانی ماہرین نے ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے سیکیور موبائل فون تیار کر لیا ہے جو خصوصی طور پر حکومتی شخصیات اور سرکاری افسران کے لیے بنایا گیا ہے۔
یہ موبائل فون مکمل طور پر پاکستان میں تیار کیا گیا ہے، جس میں ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر دونوں ملکی سطح پر تیار کیے گئے ہیں۔
نئے موبائل فون میںاپنا مخصوص آپریٹنگ سسٹم استعمال کیا گیا ہے اور یہ انٹرنیٹ سے منسلک نہیں ہوگا۔
اس فون میں کسی بھی پاکستانی ٹیلی کام آپریٹر کی سم استعمال کی جا سکتی ہے، اور این ٹی سی کے پائلٹ پروجیکٹ کے تحت تیار شدہ اس ماڈل میں کوئی بیک اپ سسٹم موجود نہیں۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں ڈینگی کا ایک اور مریض چل بسا،تعداد 4ہوگئی
سیکیور موبائل فون کی ایپلی کیشنز بھی خصوصی طور پر تیار کی گئی ہیں تاکہ اس فون سے ہونے والی کالز یا پیغامات کی نگرانی یا انٹرسیپشن ممکن نہ ہو۔ فون سے کالز صرف دوسرے سیکیور موبائل فونز پر کی جا سکتی ہیں۔
این ٹی سی کے ایم ڈی علی فرحان نے پائلٹ پروجیکٹ کے تحت ابتدائی طور پر 10 سیکیور فون تیار کر کے اعلیٰ حکام کو رپورٹ پیش کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب امریکا سے 300 ٹینک اور ایف-35 طیارے خریدے گا، ٹرمپ نے دفاعی پیکج کی منظوری دی
انہوں نے مزید کہا کہ بڑے پیمانے پر سیکیور فونز کی تیاری کے لیے اضافی فنڈنگ کی ضرورت ہوگی۔
علی فرحان نے اس فون کی ضرورت کے حوالے سے بتایا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران واٹس ایپ کے ذریعے ہونے والی گفتگو غیر محفوظ ثابت ہوئی کیونکہ واٹس ایپ فراہم کنندہ اس کمیونیکیشن تک رسائی حاصل کر سکتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟جانئے
نئے سیکیور فون سے حکومتی شخصیات اور افسران کی باہمی گفتگو مکمل طور پر محفوظ ہو گی۔





