پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے گیارھویں ایڈیشن سے ٹورنامنٹ میں ٹیموں کی تعداد چھ سے بڑھ کر آٹھ ہو جائے گی، دو نئی فرنچائزز کے ناموں کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
پی ایس ایل کا شمار دنیا کی مقبول ترین کرکٹ لیگز میں کیا جاتا ہے۔ یہ لیگ اپنی ابتدا میں پانچ ٹیموں پر مشتمل تھی جبکہ گزشتہ دس برس چھ ٹیمیں اس مقابلے کا حصہ بنتی رہیں۔
یہ بھی پڑھیں : آئی سی سی ون ڈے ریننگ جاری، اسپنر ابرار احمدنے بڑی کامیابی حاصل کرلی
نئی دہائی کے آغاز پر پی ایس ایل مزید توسیع کے ساتھ دو نئی ٹیموں کو خوش آمدید کہنے جا رہا ہے، جس سے ٹورنامنٹ میں مقابلے کا رجحان مزید بڑھنے اور شائقین کو زیادہ دلچسپ کرکٹ دیکھنے کی توقع ہے۔
پی ایس ایل 11 میں نئی ٹیموں کے لیے چھ شہروں کے ناموں پر غور کیا گیا تھا، جن میں راولپنڈی، حیدرآباد، سیالکوٹ، فیصل آباد، مظفرآباد اور گلگت شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ میں کرپشن، پی ٹی آئی ممبران اسمبلی کے ملوث ہونے کا انکشاف
طویل مشاورت کے بعد فیصل آباد اور گلگت کو نئی فرنچائزز کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے، جبکہ باقی شہر اس مرحلے میں فائنل لسٹ میں جگہ نہیں بنا سکے۔
اب پی ایس ایل میں کراچی کنگز، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی، ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے ساتھ فیصل آباد اور گلگت کی ٹیمیں بھی ایکشن میں دکھائی دیں گی، جس کے بعد لیگ کا نقشہ مزید وسیع اور دلچسپ ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : 100 میچز، لا محدود جذبہ: رضوان پاکستان کرکٹ کا فخر بن گئے
پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے چند روز قبل جاری کیے گئے نئے پرومو میں لیگ کے دس سالہ کامیاب سفر کی جھلکیاں پیش کی گئیں، جبکہ اس سے قبل ٹیموں کی ویلیوایشن کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا تھا۔





