وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوامحمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ملک میں بہت جلد کچھ بڑا ہونے والا ہے۔
ہری پور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مقبول لیڈر عمران خان اور ان کی اہلیہ جیل میں ہے، اڈیالہ جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں پر مبینہ تشدد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ میں کرپشن، پی ٹی آئی ممبران اسمبلی کے ملوث ہونے کا انکشاف
اُنہوں نے کہا کہ قائد تحریک انصاف اپنے اہلخانہ سمیت ملک کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں، 23 نومبرکو ہونے والے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو ووٹ دیں۔
انہوں نے کہاکہ اگر انتظامیہ یا پولیس نے دھاندلی کی کوشش کی تو انجام اچھا نہیں ہوگا، انتخابی نتائج تبدیل کیے گئے تو حالات سنگین ہوں گے، پاکستان میں بہت جلد کچھ بڑا ہونے والا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جوڈیشل افسران کے تبادلے ،خیبرپختونخوا حکومت نے بڑا اقدام اٹھا لیا
سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و مرکزی رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا کہ قائد سے وفاداری پر مجھے 50 سال سزا سنائی گئی ہم نے فسطائی حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، مجھ پر 766 مقدمات درج کیے گئے جن میں قتل و دہشت گردی شامل ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ میری وفاداری ہمیشہ قائد تحریک انصاف کے ساتھ رہے گی، ن لیگ خون لیگ ہے، ہمارے کارکنوں کی شہادتوں کی ذمہ دار۔
یہ بھی پڑھیں : آئی سی سی ون ڈے ریننگ جاری، اسپنر ابرار احمدنے بڑی کامیابی حاصل کرلی
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدرجنید اکبر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہیں، ہری پور سے اسلام آباد اور ڈونگا گلی سے مری جانے والا پانی بند کرکے وفاق کے ساتھ کھلی جنگ کا آغاز ہونا چاہیے۔





