سولہ ہزار روپے کلو والے چلغوزے کی قیمت میں ریکارڈ کمی، جان کر حیران رہ جائیں گے

موسمِ سرما کے آغاز کے ساتھ ہی ملک کے مختلف علاقوں میں خشک میوہ جات کی خرید و فروخت زور پکڑ گئی ہے۔

تاجروں کے مطابق جنوبی وزیرستان لوئر کے وانا بازار میں اس وقت چلغوزہ 3 ہزار روپے فی کلو کے نرخ پر دستیاب ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ اس سال چلغوزے کی پیداوار زیادہ ہونے کی وجہ سے اس کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے، جبکہ گزشتہ سال یہی چلغوزہ 10 ہزار سے 16 ہزار روپے فی کلو فروخت ہو رہا تھا۔

چلغوزے کے فوائد

ماہرین کے مطابق یہ خشک میوہ نہ صرف موسمِ سرما میں توانائی کا بہترین ذریعہ ہے بلکہ صحت کے کئی مسائل میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

چلغوزہ جسم کو فوری توانائی فراہم کرتا ہے اور تھکن دور کرتا ہے۔ اس میں موجود وٹامن ای جلد کو تروتازہ رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

چلغوزہ دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے اور کولیسٹرول کم کرنے میں بھی مددگار ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس باریک رگوں کو مضبوط بناتے ہیں۔

یادداشت بہتر بنانے میں چلغوزہ معاون ہے اور دماغی صحت کے لیے مفید ہے۔ اس کا استعمال قوتِ مدافعت بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔ ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں بھی اس کا کردار اہم ہے کیونکہ اس میں میگنیشیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اُردو کے عہد ساز شاعر فیض احمد فیض کو دنیا چھوڑے 41 برس بیت گئے

یہ وزن کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے، بھوک کم کرتا ہے، اور مرد و خواتین کی مجموعی صحت کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔

معدے کی کارکردگی بہتر بنانے اور ہاضمہ مضبوط کرنے میں بھی چلغوزہ مددگار ہے۔ ماہرین کے مطابق سردیوں میں اعتدال کے ساتھ چلغوزے کا استعمال صحت کے لیے نہایت فائدہ مند ہے۔

Scroll to Top