ایم ون پشاور ٹول پلازے سے چھچھ انٹرچینج تک موٹرے بند، اہم وجہ سامنے آگئی

پشاور: نیشنل ہائی وے اور موٹروے پولیس نے شدید دھند اور حد نگاہ تقریباً صفر ہونے کے باعث موٹروے ایم۔ون کو پشاور ٹول پلازہ سے چھچھ انٹرچینج تک دونوں سمتوں میں مکمل بند کر دیا ہے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ مسافروں کی حفاظت اور ممکنہ سنگین حادثات سے بچاؤ کے لیے کیا گیا ہے۔

گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران دھند کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے ڈرائیونگ انتہائی خطرناک ہو گئی ہے۔

پولیس نے ہدایت کی ہے کہ دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے، گاڑی میں فوگ لائٹس کا استعمال کیا جائے، اگلی گاڑی سے فاصلہ معمول سے زیادہ رکھا جائے اور تیز رفتاری سے مکمل اجتناب کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : افغان پھل و سبزی سرحد پر سڑنے لگے، ہول سیل ڈیلرز کے کروڑوں ڈوب گئے

موٹروے پولیس نے شہریوں سے کہا ہے کہ سفر سے پہلے موٹروے کی تازہ صورتحال جاننے کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔

مزید معلومات کے لیے موٹروے پولیس کے آفیشل فیس بک، ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو فالو کیا جا سکتا ہے۔

Scroll to Top