راولپنڈی: ٹرائنگولر ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں آج سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شاندار مدمقابلہ ہوگا۔
ایونٹ کے آغاز میں زمبابوے کی ٹیم کو پہلے میچ میں میزبان پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جبکہ سری لنکا اپنی مہم کا آغاز کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
زمبابوے نے پاکستان کے خلاف میچ میں شروعات میں اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، لیکن بعد ازاں 37 رنز پر 7 وکٹیں گرنے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اگرچہ زمبابوین پیسرز نے پاور پلے میں پاکستان کی تین اہم وکٹیں اڑائیں، تاہم فخر زمان، عثمان اور نواز کی شاندار کارکردگی نے گرین شرٹس کو فتح دلائی۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور ہائی کورٹ کا این ایچ اے کو ہزارہ موٹر وے کا مرمتی کام تین ماہ میں مکمل کرنے کا حکم
سری لنکا کی قیادت ڈاسن شناکا کے ہاتھ میں ہوگی، اور پاکستانی ٹیم کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں وائٹ واش شکست کے بعد آئی لینڈرز اس ٹرائنگولر سیریز میں بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔





