مختلف علاقوں میں پولیس کے سرچ آپریشنز کے دوران 38 غیر قانونی مقیم افغان باشندے گرفتار

مختلف علاقوں میں پولیس کے سرچ آپریشنز کے دوران 38 غیر قانونی مقیم افغان باشندے گرفتار

مختلف علاقوں میں 38 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار، 1978 افراد کے کوائف کی جانچ، جرائم اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات

تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر شہر کے مختلف علاقوں میں راولپنڈی پولیس نے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشنز کیے، جن کے دوران 1271 گھروں، 642 دکانوں، 63 ہوٹلوں اور مجموعی طور پر 1978 افراد کے کوائف کی جانچ کی گئی۔ پولیس ترجمان کے مطابق سرچ آپریشنز کے دوران 38 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا۔ اس کے علاوہ 2 بھٹہ، 15 کباڑ خانے، 3 بس و ٹرک اسٹینڈز اور کرایہ داروں کے کوائف کی بھی تفصیلی جانچ کی گئی۔

ترجمان کے مطابق، کرایہ داری کے کوائف اندراج نہ کرانے والے افراد کے خلاف 11 مقدمات درج کیے گئے جبکہ اسلحہ رکھنے والے 3 افراد کیخلاف بھی 3 مقدمات درج کیے گئے۔

سرچ آپریشنز شہر کے مختلف علاقوں میں کیے گئے، جن میں تھانہ پیرودھائی، گنج منڈی، سٹی، وارث خان، بنی، نیوٹاؤن، صادق آباد، رتہ امرال، ریس کورس، صدر واہ، نصیر آباد، کینٹ، مورگاہ، روات، چونترہ، جاتلی، مندرہ، گوجر خان اور دھمیال شامل ہیں۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ یہ کارروائیاں شہر میں امن و امان کے قیام اور جرائم کی جڑوں کو ختم کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔ قانون کی بالادستی اور شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں اور جرائم کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں : روس نے پاکستان، بھارت اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کر دی

Scroll to Top