پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت:پی سی بی کی وضاحت

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ میں شامل کی جانے والی دو نئی ٹیموں کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں پر وضاحت جاری کی ہے۔

بورڈ نے واضح کیا ہے کہ ابھی تک کسی شہر کا حتمی انتخاب نہیں ہوا اور اس کا اختیار صرف وہ سرمایہ کار کریں گے جو فرنچائز حاصل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعلی سہیل آفریدی واپس روانہ ،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہوسکی

پی سی بی کے مطابق بورڈ نے صرف چھ شہروں کی فہرست تجویز کی ہے جہاں سے نئی ٹیمیں منتخب ہو سکتی ہیں۔ ممکنہ شہروں میں فیصل آباد، راولپنڈی، حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد اور گلگت شامل ہیں لیکن آخری فیصلہ فرنچائز جیتنے والے سرمایہ کار کریں گے۔

بورڈ نے مزید کہا کہ نئی ٹیموں کے لیے بین الاقوامی سطح پر درخواستیں طلب کی گئی ہیں اور دلچسپی رکھنے والے گروپس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 15 دسمبر تک اپنے ٹیکنیکل پروپوزلز جمع کرائیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی یکجہتی گیمز،ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

پی سی بی نے اس بات پر زور دیا کہ تمام عمل شفاف اور ضابطے کے مطابق ہوگا اور فرنچائز کے انتخاب میں سرمایہ کاروں کا فیصلہ حتمی ہوگا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پی ایس ایل کیلئے دو نئے شہروں کے ناموں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ میڈیا پر جاری ہونے والی خبر کے مطابق پی ایس ایل 11 میں نئی ٹیموں کے لیے چھ شہروں کے ناموں پر غور کیا گیا تھا جن میں راولپنڈی، حیدرآباد، سیالکوٹ، فیصل آباد، مظفرآباد اور گلگت شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹی 20 مقابلہ آج: کون کرے گا سب کو حیران، سری لنکا یا زمبابوے؟

طویل مشاورت کے بعد فیصل آباد اور گلگت کو نئی فرنچائزز کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہےجبکہ باقی شہر اس مرحلے میں فائنل لسٹ میں جگہ نہیں بنا سکے۔

Scroll to Top