برطانیہ کے شہر ٹورنٹو میں صحافی شاہزیب خانزادہ اور اُن کی اہلیہ کو ہراساں کرنے والے پاکستانی نژاد شخص شاہد بھٹی کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
سینئرصحافی مرتضیٰ علی شاہ نے انسٹاگرام پر لکھاکہ پاکستانی حکام نے شاہد بھٹی کا نام پرووژنل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) میں شامل کر دیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعلی سہیل آفریدی واپس روانہ ،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہوسکی
مرتضی علی شاہ کے مطابق پی این آئی ایل میں شامل ہونے کے بعد شاہد بھٹی اب اپنا پاکستانی پاسپورٹ یا NICOP رینیو نہیں کرا سکے گا ۔
واضح رہے کہ چند روز قبل صحافی شاہزیب خانزادہ سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی تھی جس میں بظاہر ملبوسات کی ایک دکان پر بنائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان تحریک انصاف کا ورکر جس نے کینیڈا میں شاہزیب خانزادہ اور ان کی بیگم کو ہراساں کیا منظر عام پر آگیا
ویڈیو بنانے والے شخص کی جانب سے کہا گیا کہ شاہ زیب خانزادہ نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف جو بھی حقائق پیش کیے، ان پر انہیں شرم آنی چاہیے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ زیب خانزادہ کے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی موجود ہیں اور انہوں نے اس شخص کے لگائے گئے الزامات پر کوئی ردعمل نہیں دیا، بلکہ انتہا ئی تحمل کا مظاہرہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت:پی سی بی کی وضاحت
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نےبھی واقعے کی مذمت کی ان کا کہنا تھا کہ شاہزیب خانزادہ کے ساتھ جو ہوا، انتہائی قابل مذمت ہے ،ریاست کی جانب سے شاہزیب خانزادہ کو یقین دلواتا ہوں کہ ہم ٹریس کریں گے کہ وہ کون آدمی تھا۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ کوئی فیملی کے ساتھ جا رہا ہو اور ہراسمنٹ کی جائے۔





