سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں آپریشن کرتے ہوئے 30دہشت گرد ہلاک کردیئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغا میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا ۔
سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا جس میں 30دہشت گردہلاک ہو گئے ۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا، سیکورٹی فورسز کی کاروائیاں، 15 خارجی ہلاک، لیفٹیننٹ سمیت 4 جوان شہید
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کی صورت میں خاتمے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔