پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ضمنی انتخابات: فوج اور سول آرمڈ فورسز کے افسران کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 22 تا 24 نومبر کے دوران ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران فوج اور سول آرمڈ فورسز کے افسران کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کر دیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تعینات فورسز انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت مکمل اختیارات کی حامل ہوں گی اور رینجرز کو تیسری دفاعی پرت میں خدمات فراہم کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

یہ اقدام انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے موثر انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کےمطابق فورسز کی تعیناتی مختلف حلقوں میں کی جائے گی جن میں پی پی 115 اور پی پی 116 فیصل آباد، پی پی 269 مظفرگڑھ، این اے 185 ڈیرہ غازی خان، این اے 18 ہری پور، پی پی 73 سرگودھا، این اے 96 اور این اے 104 فیصل آباد شامل ہیں۔

اس کے علاوہ، این اے 143 ساہیوال، پی پی 98 فیصل آباد، پی پی 203 ساہیوال، این اے 129 لاہور اور پی پی 87 میانوالی میں بھی فورسز تعینات ہوں گی۔

یہ بھی پڑھین : سونے کی قیمت کہاں جا پہنچی؟ تفصیلات جانئے

 

Scroll to Top