پشاور(محمد اعجاز آفریدی )خیبرپختونخواحکومت نے رجسٹرار ایپلٹ ٹربیونل فار سیلز ٹیکس آن سروسز خیبرپختونخوا سمیت 7 افسران کے تبادلوں و تقرریوں کے احکامات جاری کردئیے۔
محکمہ اسٹبلشمنٹ خیبرپختونخوا نے اعلامیہ جاری کردیاجس کے مطابق رجسٹرار ایپلٹ ٹربیونل فار سیلز ٹیکس آن سروسز خیبرپختونخوا گریڈ 19 کے فیض عالم کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ تعینات کیا گیاہے۔
اس طرح ڈپٹی سیکرٹری اوقاف ،حج و مذہبی امورگریڈ19 کے پی ایم ایس آفیسر حبیب خان کوتبدیل کرکے رجسٹرارایپلٹ ٹربیونل سیلز ٹیکس آن سروسز خیبرپختونخوا لگایا گیاہے۔
اعلامیہ کے مطابق رجسٹرار خیبرپختونخوا ایم ٹی آئی ایپلٹ ٹربیونل ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ برکت خان کو ڈپٹی سیکرٹری اوقاف، حج و مذہبی امور نامزد گیا ہے ۔
ایک اور اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایبٹ آباد فواد خٹک کے خدمات ایجوکیشن مانیٹرنگ یونٹ کے ڈسپوزل پر رکھے گئے ہیں ، اسی طرح ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایم آر یو گریڈ 18کے نورالحق کو ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات کیاگیاہے ۔
ڈپٹی سیکرٹری محکمہ لائیوسٹاک ساجد نواز کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری انٹر پروانشل کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کیاگیاہے جبکہ ڈپٹی سیکرٹری انٹر پروانشل کوآرڈینشن ڈیپارٹمنٹ سید وقار حسین کو ڈپٹی سیکرٹری لائیو سٹاک، فشری اینڈ کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا لگایا گیاہے۔





