چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ آج چاند نظر نہیں آیا،یکم جمادی الثانی23 نومبر بروز اتوارہوگی۔
جمادی الثانی کے چاند کی رویت کے لیے صوبائی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔
اجلاس میں مرکزی اور صوبائی کمیٹی کے اراکین کے ساتھ محکمہ موسمیات کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔
اجلاس کے دوران ملک بھر سے موصول شہادتوں اور موسمی رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسم صاف ہونے کے باوجود کسی علاقے سے بھی چاند دیکھنے کی تصدیق نہیں ہوئی۔ اسی بنیاد پر مرکزی، زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں نے بھی چاند کی غیر موجودگی کی تصدیق کی۔
چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا اور یکم جمادی الثانی1447ہجری23 نومبر بروز اتوار کوہوگی۔
اجلاس کے اختتام پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : اگلے سال کتنے سورج اور چاند گرہن ہونگے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے سال 2026 میں متوقع سورج اور چاند کے گرہنوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ سال دو سورج اور دو چاند گرہن ہوں گے، جن میں سے صرف ایک جزوی طور پر پاکستان میں دیکھا جا سکے گا۔
پہلا سورج گرہن 17 فروری 2026 کو ہوگا۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا، 5 بجے اپنے عروج پر پہنچے گا اور 7 بجے 30 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یہ گرہن پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔
پہلا چاند گرہن 3 مارچ 2026 کو ہوگا جو جزوی طور پر ملک کے کچھ حصوں سے دیکھا جا سکے گا۔
دوسرا سورج گرہن 12 اور 13 اگست کو متوقع ہے، لیکن یہ بھی پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔
دوسرا چاند گرہن 28 اگست کو ہوگا جو پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے بیشتر علاقوں میں قابلِ مشاہدہ نہیں ہوگا۔





