بھارتی جہاز تیجس 100 فیصد تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہی گر کر تباہ ہوا، چشم دید شواہد منظر عام پر

دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی جنگی جہاز تیجس 100فیصد تکنیکی خرابی کی وجہ سےگر کر تباہ ہو گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثے سے کچھ لمحے قبل جہاز کے دائیں جانب ہلکا دھواں نکلتا نظر آیا، جو انجن کے نوزل سے کافی آگے تھا۔ ممکن ہے کہ یہ کسی رسنے والے مائع (ایندھن یا تیل) کے جلنے کی وجہ سے ہو رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :دبئی ایئر شو میں بھارتی تیجس طیارہ تباہ، کمپنی کے شیئرز گر گئے 

چشم دید گواہوں کے مطابق جہاز کرتب دکھاتے ہوئے تیزی سے زمین کی جانب آیا جس کے بعد شعلے بلند ہو گئے۔

اس واقعے کے باعث دبئی ایئر شو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔

یہ حادثہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا اور فی الحال ابتدائی اطلاعات میں 100 فیصد تکنیکی مسئلے کو حادثے کی اصل وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ترجمان بھارتی فضائیہ نے تصدیق کی ہے کہ اس حادثے میں پائلٹ جاں بحق ہوا اور تحقیقات کے بعد حادثے کی مکمل وجوہات سامنے لائی جائیں گی۔

دوسری جانب تیجس بنانے والی کمپنی ہندوستان ایروناٹکس کے شیئرز میں تقریباً 2.6 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : دبئی ایئر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ

 2015 میں بھارتی فضائیہ میں شمولیت کے بعد تیجس کا یہ دوسرا بڑا حادثہ ہے۔ اس سے قبل بھی ایک طیارہ راجستھان میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا تھا۔

بھارتی فضائیہ کی تاریخ میں طیارہ حادثات کا ریکارڈتشویشناک رہا ہے۔ تحقیقاتی رپورٹس کے مطابق گزشتہ کئی دہائیوں میں بھارتی فضائیہ کو ہزاروں طیاروں کے حادثات کا سامنا کرنا پڑا، جن میں لڑاکا جیٹس، ٹرینرز، ہیلی کاپٹرز اور دیگر طیارے شامل ہیں۔ یہ حادثات انسانی جانوں اور قیمتی اثاثوں کا بڑا ضیاع ہیں۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ 30 سالوں میں IAF کے 534 طیارے حادثات کا شکار ہو چکے ہیں، جس میں کم از کم 152 پائلٹس ہلاک ہوئے ہیں۔

Scroll to Top