ضلع خیبر: خیبر کے علاقے باچہ مینہ میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے مقامی نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ کھیل کر ان کے لیے خوشگوار لمحے تخلیق کیے۔
اس موقع پر انہوں نے نوجوانوں کے مسائل سنے اور گپ شپ کے دوران کرکٹ گراؤنڈ میں دیوار اور پچ بنانے کا اعلان بھی کیا تاکہ نوجوان بہتر سہولیات کے ساتھ کھیل سکیں۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ ضلع خیبران ان کا اپنا علاقہ ہے اور وہ اس خطے سے گہری وابستگی رکھتے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بتایا کہ تیراہ میں کئی ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں اور باچہ مینہ سمیت دیگر علاقوں میں مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا کہ ضلع خیبر کے نوجوان باصلاحیت ہیں اور ان کی بھرپور سپورٹ جاری رکھی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، 13 دہشتگرد ہلاک، 2 اہم کمانڈر بھی مارے گئے
شاہدآفریدی کے دورے سے علاقے میں خوشی کی فضا قائم رہی اور نوجوانوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔
پاک افغان بارڈر کے قریب واقع باچہ مینہ میں پانی کے مسئلے کو حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔





