ضمنی انتخابات کا فیصلہ کل، الیکشن مہم ختم، جلسے جلوسوں پر پابندی

اسلام آباد: قومی اور صوبائی اسمبلی کی 13 نشستوں پر ضمنی انتخابات کل اتوار کو ہوں گے۔

جس کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم ختم ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس دوران جلسے، جلوس، ریلیاں اور کارنر میٹنگ پر پابندی ہوگی۔

وفاقی حکومت نے ضمنی انتخابات کے دوران سکیورٹی کے انتظامات کے لیے فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ وزارت داخلہ نے اس تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

پاک فوج تھرڈ ٹیئر اور کوئیک ری ایکشن فورس کے طور پر تعینات ہوگی، اور لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ڈی جی خان، مظفر گڑھ، سرگودھا، ہری پور اور میانوالی کے حلقوں میں امن و امان برقرار رکھنے کی ذمہ داری ہوگی۔ فوجی دستے 22 سے 24 نومبر تک تعینات رہیں گے۔

انتخابی حلقوں میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔ این اے 129 لاہور میں ن لیگ کے حافظ نعمان اور آزاد امیدوار ارسلان احمد کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : بنوں: سی ٹی ڈی پر فتنہ الخوارج کا حملہ، پولیس کی بروقت کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک

این اے 18 ہری پور میں مسلم لیگ ن کے بابر نواز اور عمر ایوب کی اہلیہ کے درمیان سخت مقابلہ دیکھا جا سکتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے تمام حلقوں میں شفاف اور پرامن انتخابات کے لیے مکمل انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

Scroll to Top