اسلام آباد۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں مقیم افغان مہاجرین کے لیے اہم ہدایت جاری کی ہے۔
یو این ایچ سی آر نے افغان پناہ گزینوں کو پاکستان حکومت کی ہدایات کے مطابق 28 فروری تک اسلام آباد اور راولپنڈی چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔
یو این ایچ سی آر کے مطابق، صرف وہ افغان پناہ گزین جن کے پاس پاکستان کا ویلڈ ویزا موجود ہوگا، انہیں جڑواں شہروں میں رہنے کی اجازت دی جائے گی۔
اس کے علاوہ، وہ افغان مہاجرین جو کسی دوسرے ملک میں پناہ لینے کے منتظر ہیں، انہیں 28 مارچ تک اسلام آباد اور راولپنڈی میں رہنے کی اجازت دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے پاکستان میں مسلسل دراندازی ہورہی ہے ، وزیر خارجہ اسحاق ڈار
یو این ایچ سی آر نے افغان پناہ گزینوں کو اس نئی ہدایت پر عمل کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ پاکستانی حکومت کی پالیسیوں کے مطابق ان کی موجودگی قانونی ہو اور وہ کسی بھی قانونی پیچیدگی کا شکار نہ ہوں۔