امریکہ نے پچھلے 70 سالوں میں کس ملک کو کتنی معاشی اور فوجی امداد فراہم کی ہے، ٹاپ 10 ممالک کون سے ہیں؟
تفصیلات کے مطابق امریکی حکومت کے اپنے سرکاری اعداد و شمار نے حقیقت واضح طور پر بتا دی ہے کہ امریکہ نے پچھلے 70 سالوں میں کس ملک کو کتنی معاشی اور فوجی امداد فراہم کی ہے۔امریکی کانگریس کی ریسرچ سروس اوریو ایس اے آئی ڈی کے Greenbook کے مطابق 1946 سے 2024 تک دی جانے والی کل معاشی اور فوجی امداد (Economic + Military Aid) کے ٹاپ 10 وصول کنندہ ممالک درج ذیل ہیں
اسرائیل تقریباً 310 ارب ڈالر (ایڈجسٹڈ)
مصر تقریباً 170 ارب ڈالر
افغانستان تقریباً 160 ارب ڈالر (2001–2021)
جنوبی ویتنام (پرانا)
جنوبی کوریا
عراق
یوکرین (حالیہ برسوں میں)
اردن
ترکی
ویتنام (موجودہ)
پاکستان اس فہرست میں شامل نہیں۔
وار آن ٹیرر کے بعد کی امداد
اگر صرف 2001 کے بعد کی’’وار آن ٹیرر‘‘ والی امداد کو دیکھیں، تو بھی افغانستان سب سے آگے ہے۔ امریکی SIGAR (Special Inspector General for Afghanistan Reconstruction) کی رپورٹ کے مطابق 2002 سے 2021 کے دوران افغانستان کو تقریباً 145–160 ارب ڈالر دیے گئے۔
پاکستان نے اپنی سرحد پر 35 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی کی، جس پر عالمی برادری نے کبھی پورا خرچ نہیں دیا
یہ وہ قربانی ہے جو کسی ’’ڈالر کی غلامی‘‘ کے لیے نہیں بلکہ قومی سلامتی اور خودمختاری کے لیے دی گئی۔





