سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نےضلع بنوں میں آپریشن کرتے ہوئے مزید 8 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)سے جاری بیان کے مطابق خوارج کی موجودگی کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر بنوں میں مشترکہ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایاگیا۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوامیں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،18 خوارج ہلاک
آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 8 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔مارے گئے بھارتی سپانسرڈ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، اس کے علاوہ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔
یہ بھی پڑھیں : محکمہ کھیل میں مبینہ بدعنوانی،مشیرکھیل کا نوٹس، وزیراعلیٰ نے انکوائری کا حکم دیدیا
بیان کے مطابق یہ آپریشن قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان مضبوط باہمی تعاون کی نشاندہی کرتا ہے۔
یہ اقدامات خوارج کی آپریشنل نقل و حرکت کو محدود کرنے، ان کے سہولت کاری نیٹ ورکس کو ختم کرنے اور تنظیم نو کی صلاحیت کو کم کرنے کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ڈیجیٹل معیشت!کے پی پہلا صوبہ بن گیا جس نے قانونی فریم ورک متعارف کرایا، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
آئی ایس پی آر کے مطابق امن اور استحکام کے لیے یہ آپریشنز خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں، علاقے میں پائے جانے والے دیگر ہندوستانی سپانسر شدہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلیے آپریشن جاری ہے اور رہے گا۔
قبل ازیںبنوں ریجن میں پولیس، سی ٹی ڈی اور فورسز کے کامیاب آپریشنز کے دوران 3 اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔





