ٹرائی نیشن ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو سری لنکا کے خلاف میچ سے قبل فاسٹ بولر شاہین آفریدی پاؤں کی انجری کے باعث میچ سے باہر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کھیرا کھانے سے موٹاپا اور شوگر کم ہوتا ہے یا نہیں؟ اہم تحقیق سامنے آگئی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق شاہین کی فٹنس کا مکمل جائزہ لیا جا رہا ہے اور وہ اس وقت میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ہیں۔ فاسٹ بولر کی سری لنکا کے خلاف شرکت مکمل طور پر فٹنس پر منحصر ہوگی۔
پاکستان کی ٹیم آج سری لنکا کے خلاف اپنا دوسرا میچ کھیلے گی۔ پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی تھی۔
ٹرائی نیشن سیریز پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ورلڈ کپ سے قبل ٹیموں کی تیاری کا اہم حصہ سمجھی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : محکمہ کھیل میں مبینہ بدعنوانی،مشیرکھیل کا نوٹس، وزیراعلیٰ نے انکوائری کا حکم دیدیا
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کے اہم میچ میں آج پاکستان اور سری لنکا شام چھ بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ایکشن میں ہوں گے۔
قومی ٹیم نے میچ کی تیاری کے لیے سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کیا، جس میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں انجام دیں۔
سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں اس دوران آرام کرتی رہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بنوں میں سکیورٹی فورسزاورقانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپریشن، مزید 8 دہشتگرد ہلاک
زمبابوے کی ٹیم نے اسلام آباد میں شاپنگ کرتے ہوئے یادگار اشیا خریدیں اور شہر کے روایتی کھانوں کا لطف بھی اٹھایا۔
کھلاڑیوں نے سیاحت، گھومنے پھرنے اور شاپنگ سے خوب محظوظ ہوتے ہوئے پاکستانی عوام کی مہمان نوازی کو سراہا۔
میچ کے حوالے سے شائقین کرکٹ کو توقع ہے کہ قومی ٹیم بہترین کارکردگی دکھا کر سیریز میں برتری حاصل کرے گی۔





