9 مئی کیس : یاسمین راشد کی ضمانت منظور،مچلکے جمع کروانے کا حکم

انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی)لاہور نےپاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) رہنما یاسمین راشد کی 9 مئی کیس میں ضمانت منظور کر دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنایا، پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کی 9 مئی کے ایک مقدمے میں ضمانت منظور کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سویلین شہدا میں کبھی تفریق نہیں کی، وزیراعلی سہیل آفریدی

عدالت نے مغلپورہ میں پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں ضمانت منظور کی اور یاسمین راشد کو 1 لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔

عدالت نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی بنیاد پر ضمانت منظور کی ہے، عدالت عالیہ نے اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور کی جبکہ عمر سرفراز چیمہ کی اس مقدمے میں ضمانت بھی اسی بنیاد پر منظور کی۔

یہ بھی پڑھیں : ڈیجیٹل معیشت!کے پی پہلا صوبہ بن گیا جس نے قانونی فریم ورک متعارف کرایا، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی

یاسمین راشد کی دیگر 3 مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

واضح رہے کہ ستمبر میں انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کیس میں یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، محمود الرشید، سرفراز چیمہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔عدالت نے خدیجہ شاہ کو 5 سال قید کی سزا سنائی تھی جبکہ روبینہ جمیل اور افشاں طارق کو مقدمے سے بری کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : جیل ملاقاتیں جیل حکام کے اختیارات میں، وزیراعلیٰ کی مداخلت نہیں، عظمیٰ بخاری کا سہیل آفریدی کے خط پر جواب

عدالت نے 9 مئی کو سپریم کورٹ جج کے اسکواڈ کی گاڑی جلانے کے مقدمے کا فیصلہ سنایا تھا جس میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا گیا تھا۔

مقدمے میں نامزد 12 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے، مقدمے میں مجموعی طور پر 5 خواتین ملزمان بھی شامل ہیں۔

Scroll to Top