سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں دوسری فتح اپنے نام کرلی۔
پاکستان نے 129 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔
پاکستان کی جانب سے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے شاندار نصف سنچری اسکور کی اور 80 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔
کپتان سلمان علی آغا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، دیگر بلے بازوں میں صائم ایوب نے 20 اور بابر اعظم نے 16 رنز سکور کیے۔
باؤلنگ میں محمد نواز نے 16 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے اہم کردار ادا کیا اور سری لنکن بیٹنگ لائن کو محدود رکھنے میں مرکزی کردار نبھایا۔
پاکستان کی اس جیت کے ساتھ فائنل میں پہنچنے کے امکانات مزید روشن ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سہ ملکی ٹی 20 سیریز :پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے دی
واضح رہے سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، آل راونڈر کارکردگی دکھانے پر محمد نواز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیاتھا۔





