ہری پور: قومی اسمبلی کے حلقہ NA-18 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار بابر نواز خان نے واضح کامیابی حاصل کر لی ہے۔ تمام 602 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول ہو گئے ہیں۔
سب سے پہلے پختون ڈیجیٹل کو موصول غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق بابر نواز خان نے 163,996 ووٹ لے کر نمایاں برتری حاصل کی، جبکہ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرناز عمر ایوب120,220 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔ شہرناز عمر ایوب سابق قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کی اہلیہ ہیں۔

این اے-18 کے ضمنی انتخاب میں کل 9 امیدوار حصہ لے رہے تھے، جن میں پیپلز پارٹی کی امیدوارہ ارم فاطمہ کے علاوہ چھ آزاد امیدوار بھی شامل تھے۔
این اے-18 میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 753,944 ہے، اور کل 602 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : این اے 18 ہری پور ضمنی انتخابات، مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان بھاری اکثریت سے کامیاب
یہ نشست اس لیے خالی ہوئی تھی کیونکہ پی ٹی آئی کے رکن عمر ایوب کو 9 مئی کے ہنگامہ آرائی کیس میں سزا سننے کے بعد نااہل قرار دیا گیا تھا۔
انتخابات کے دوران پولنگ عمومی طور پر پرامن رہی اور کسی بڑی ناخوشگوار صورتحال کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔





