ایپل نے 2025 کے لانچ ایونٹس مکمل کرنے کے بعد اب 2026 میں کم قیمت آئی فون، آئی پیڈ اور میک متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق کمپنی اگلے سال بجٹ فرینڈلی لائن اپ متعارف کرائے گی، جس میں آئی فون 17e کی آمد پہلی سہ ماہی کے وسط میں متوقع ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اس ماڈل کا ڈیزائن موجودہ آئی فون جیسا ہی رہے گا، تاہم اس میں A19 چپ، 8 جی بی ریم اور 18 میگا پکسل فرنٹ کیمرا شامل ہوگا۔
مین کیمرا 48 میگا پکسل ہی برقرار رہے گا اور نوچ ڈیزائن بھی ویسا ہی ہوگا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایپل نئے C1X موڈیم کے بجائے پرانا C1 موڈیم استعمال کرے گا۔
کم قیمت آئی پیڈ اور میک ماڈلز پر بھی کام جاری ہے۔ بیس ماڈل آئی پیڈ میں A18 چپ اور 8 جی بی ریم شامل ہوگی، جو ایپل کے انٹیلیجنس فیچرز سپورٹ کرنے والا آخری آئی پیڈ ہوگا۔
کم قیمت میک بک کے بارے میں بھی ابتدائی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس میں آئی فون کلاس پروسیسر شامل ہوگا، مگر اس کا ڈیزائن اور دیگر تفصیلات ابھی واضح نہیں۔
یہ بھی پڑھیں : شہادت کی پہچان: پہلی پاکستانی خاتون پائلٹ مریم مختیار کی دسویں برسی آج یاد کی جا رہی ہے
مزید یہ کہ ایپل جلد آئی فون ایئر 2، آئی فون 18 اور آئی فون 18e لانچ کرنے والا ہے، جن میں نئے 5G موڈیم کے طور پر C2 چپ شامل ہوگی۔
آئی فون 18 پرو ماڈلز میں ڈائنامک آئی لینڈ کا سائز بھی کم کیا جائے گا۔ طویل انتظار کے بعد آنے والا آئی فون فولڈ ٹچ آئی ڈی کے ساتھ متوقع ہے، جبکہ فیس آئی ڈی کے بجائے ٹچ آئی ڈی فیچر شامل ہوگا۔
یہ اقدامات ایپل کے کم قیمت پراڈکٹس کے حوالے سے مارکیٹ میں دلچسپی بڑھانے کی کوشش کے طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔





