آئی فون اور سام سنگ کو پیچھے چھوڑ کر مارکیٹ میں نیا فون سامنے آیا

عالمی سطح پر اسمارٹ فونز کی مقبولیت کی تازہ درجہ بندی میں اس ہفتے بھی ون پلس نے اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے مسلسل چوتھی بار پہلا مقام حاصل کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ون پلس 15 فائیو جی بدستور فہرست میں سب سے آگے ہے، جبکہ سام سنگ گلیکسی اے 56 ایک بار پھر دوسری پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے۔

حیران کن طور پرشیاؤمی پوکو ایف 8 الٹرا—جو اب تک باضابطہ طور پر متعارف بھی نہیں ہوا—طاقتور انٹری کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگیا۔

چوتھی پوزیشن سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا نے حاصل کی، جبکہ آئی فون 17 پرو میکس پانچویں نمبر پر رہا۔ اس کے بعد شیاؤمی 17 پرو میکس چھٹے اور اوپو فائنڈ ایکس 9 پرو ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔

فہرست کے مطابق سام سنگ گلیکسی اے 17 آٹھویں نمبر پر ہے، جبکہ نئی انٹری کے طور پر شامل ہونے والا اور ابھی تک لانچ نہ ہونے والا پوکو ایف 8 پرو نویں پوزیشن پر پہنچ گیا۔

درجہ بندی کا آخری یعنی دسواں نمبر شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو کو ملا۔

یہ بھی پڑھیں : اب ہر کوئی آئی فون خرید سکے گا: ایپل کا بڑا فیصلہ

یاد رہے کہ اس قبل ایپل نے 2025 کے لانچ ایونٹس مکمل کرنے کے بعد اب 2026 میں کم قیمت آئی فون، آئی پیڈ اور میک متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق کمپنی اگلے سال بجٹ فرینڈلی لائن اپ متعارف کرائے گی، جس میں آئی فون 17e کی آمد پہلی سہ ماہی کے وسط میں متوقع ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اس ماڈل کا ڈیزائن موجودہ آئی فون جیسا ہی رہے گا، تاہم اس میں A19 چپ، 8 جی بی ریم اور 18 میگا پکسل فرنٹ کیمرا شامل ہوگا۔

مین کیمرا 48 میگا پکسل ہی برقرار رہے گا اور نوچ ڈیزائن بھی ویسا ہی ہوگا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایپل نئے C1X موڈیم کے بجائے پرانا C1 موڈیم استعمال کرے گا۔

کم قیمت آئی پیڈ اور میک ماڈلز پر بھی کام جاری ہے۔ بیس ماڈل آئی پیڈ میں A18 چپ اور 8 جی بی ریم شامل ہوگی، جو ایپل کے انٹیلیجنس فیچرز سپورٹ کرنے والا آخری آئی پیڈ ہوگا۔

کم قیمت میک بک کے بارے میں بھی ابتدائی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس میں آئی فون کلاس پروسیسر شامل ہوگا، مگر اس کا ڈیزائن اور دیگر تفصیلات ابھی واضح نہیں۔

Scroll to Top