پاکستان مخالف اکاؤنٹس کا بھانڈا پھوٹا، افغانستان، بھارت اور پی ٹی ایم ملوث

اسلام آباد: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی نئی اپڈیٹ نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا اور جعلی انسانی حقوق کے علمبرداروں کے چہرے بے نقاب کر دیے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان، فتنتہ الہندوستان اور پشتون تحفظ موومنٹ کے اکاؤنٹس غیر ملکی ایجنڈے کے تحت کام کر رہے ہیں۔

بھارتی اکاؤنٹس بھی پاکستان کے خلاف انتشار، نفرت اور تقسیم پھیلانے کے لیے سرگرم نکلے۔

یہ اکاؤنٹس دنیا کے مختلف ممالک سے چلائے جا رہے تھے اور اپنی اصل جگہ چھپانے کے لیے وی پی این کا استعمال کیا جا رہا تھا۔

فتنتہ الخوارج اور فتنتہ الہندوستان کے دہشت گرد بھی بھارت اور دیگر ممالک سے فعال تھے۔

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں انسانی حقوق کے نام پر سرگرم غیر ملکی اکاؤنٹس کے روابط بھی بھارت سے وابستہ پائے گئے۔

سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان دشمن بیانیے، جھوٹ اور پروپیگنڈا کی فیکٹریاں اب عالمی سطح پر منظر عام پر آ گئی ہیں۔

تحقیق کے مطابق مختلف سیاسی بیانیے بھی بیرون ملک سے چلائے جا رہے ہیں، اور بھارت سے منسلک نیٹ ورک کے ذریعے نفرت انگیز مواد پھیلانے کا پول مکمل طور پر کھل چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایکس کا نیا فیچر: اب ہر اکاؤنٹ کی اصل لوکیشن سامنے آئے گی

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کے ذریعے اب یہ جاننا ممکن ہوگا کہ کون سا اکاؤنٹ کس ملک یا خطے سے چلایا جا رہا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ سہولت چند ہی گھنٹوں میں دنیا بھر میں فعال ہو گئی ہے اور اسے پروفائل کے حصے ’’About This Account‘‘ میں دیکھا جا سکتا ہے، جہاں اکاؤنٹ کے قیام کی تاریخ، مقام اور دیگر بنیادی معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔

یہ فیچر بالخصوص مشہور شخصیات، پبلک فگرز اور اداروں کے اکاؤنٹس کی شفافیت بڑھانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

مختلف نمایاں پاکستانی سیاسی رہنماؤں کے اکاؤنٹس کے مقامات بھی اسی فیچر کے ذریعے سامنے آئے، تاہم بعض اکاؤنٹس کی لوکیشن حفاظتی وجوہات کے باعث ظاہر نہیں کی گئی۔

Scroll to Top