عمران خان کو عدالت سے بڑی سہولت مل گئی

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کے نومئی مقدمے کی ایک ہی کارروائی میں سماعت کے لیے درخواست بحال کر دی ہے۔

عدالت نے رجسٹرار آفس کو ہدایت کی کہ بانی پی ٹی آئی کی پٹیشن آج 25 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔

عدالت نے درخواست عدم پیروی کی وجہ سے پہلے مسترد ہونے والی پٹیشن کو بحال کرتے ہوئے کارروائی دوبارہ شروع کرنے کا حکم دیا۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے عدالت میں دلائل دیے، جبکہ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے سماعت کی۔

چیف جسٹس نے وکیل انتظار پنجوتہ سے استفسار کیا کہ عدالت کے بارے میں منفی ریمارکس کیوں دیے گئے، اور کہا کہ اگر کوئی غلطی ہوئی تو اس کا اعتراف کیا جانا چاہیے۔

عدالت نے سردار لطیف کھوسہ کو روسٹرم پر بلا کر دلائل سنیں اور انتظار پنجوتہ کو معذرت کرنے کا موقع دیا۔

یہ بھی پڑھیں : گیس صارفین کیلئے بری خبر، اوگرا نے قیمتوں میں اضافہ کر دیا

سرکاری وکیل نے ابتدائی طور پر عدالت کو 107 مقدمات کی تفصیلات فراہم کیں۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے تمام مقدمات کو یکجا کر کے سماعت کی درخواست دی تھی تاکہ قانونی کارروائی میں شفافیت اور تیز رفتاری یقینی بنائی جا سکے۔

Scroll to Top