ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سریز : سری لنکا اور زمبابوے آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہونگے

راولپنڈی: ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کے پانچویں میچ میں آج سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ایکشن میں ہوں گی۔ میچ شام 6 بجے شروع ہوگا۔

دونوں ٹیموں نے میچ سے قبل اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کیا تاکہ ٹیمیں فائنل میچ کے لیے مکمل تیار رہیں۔

سیریز کی صورتحال کے مطابق سری لنکا نے اب تک دو میچز کھیلے ہیں اور دونوں میں شکست کھائی ہے، جبکہ زمبابوے نے تین میچز کھیل کر ایک جیت اور دو میں ناکامی کا سامنا کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کے فائنل میں کوالیفائی کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آخرکار بڑا انکشاف: پشاور زلمی کے مالک کی شناخت اور ٹیم کا مستقبل سامنے آگیا

 یاد رہے کہ گزشتہ دن پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مقبول ترین فرنچائز پشاور زلمی نے بھی لیگ کے ساتھ اپنا معاہدہ مزید 10 سال کے لیے تجدیدکر لیا، جس کے بعد ٹیم کی ملکیت آئندہ دہائی تک بھی جاوید آفریدی اور ان کی کمپنی کے پاس ہی برقرار رہے گی۔

فرنچائز معاہدے کی تجدید ای وائی مینا کی جانب سے نئی ویلیوایشن کے بعد کی گئی، جبکہ پی ایس ایل حکام کے مطابق یہ اقدام لیگ کے مستقبل اور کمرشل اسٹرکچر پر زلمی کے اعتماد کی علامت ہے۔

اگلے سال سے پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں 8 ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی، جس سے لیگ مزید مضبوط اور مسابقتی ہونے جارہی ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے معاہدے کی تجدید پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاوید آفریدی کی قیادت میں پشاور زلمی پاکستان کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی فرنچائز بن چکی ہے۔ان کا ویژن نہ صرف زلمی بلکہ پی ایس ایل کی مضبوط بنیاد ہے۔

پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے کہا کہ زلمی کا قراردادِ تجدید کرنا اس بات کی تصدیق ہے کہ فرنچائزز لیگ کے مستقبل پر پورا اعتماد رکھتی ہیں۔

Scroll to Top