بنوں میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 22 فتنہ الخوارج ہلاک

بنوں میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 22 فتنہ الخوارج ہلاک، بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کی تلاش جاری

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بنوں میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس میں 22 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے بھرپور ردعمل دیتے ہوئے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا۔ شدید فائرنگ کے دوران 22 دہشت گرد ہلاک ہوئے، اور علاقے میں مزید کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد عناصر کو تلاش کر کے انہیں ناکارہ بنایا جا سکے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک دشمن نیٹ ورکس کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ یہ کارروائی اس عزم کا مظہر ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے تمام عناصر کو جڑ سے ختم کیا جائے اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ آپریشن خطے میں دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی اداروں کی مؤثر حکمت عملی اور انٹیلی جنس نیٹ ورک کی مضبوطی کا ثبوت ہے، جس سے مستقبل میں دہشت گردانہ حملوں کو ناکام بنانے میں مدد ملے گی۔

Scroll to Top