عوام میں حکومت کی مقبولیت تیزی سے گرتی جارہی ہے،مولانا فضل الرحمان

عوام میں حکومت کی مقبولیت میں تیزی سے گراوٹ، مولانا فضل الرحمان کا حکومت اور صدر زرداری کو انتباہ

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ جمعیت علما اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت علما اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27 ویں آئینی ترمیم کو مسترد کردیا ، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم مکمل طورپر 27 ویں آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہیں عوام میں موجودہ حکومت کی مقبولیت تیزی سے گر رہی ہے اور ملکی سیاست میں متعدد فیصلے پارلیمنٹ اور جمہوریت کی اقدار کے خلاف ہوئے ہیں

مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے اظہارِ توقع کیا کہ وہ ملکی مفاد میں درست فیصلے کریں، تاہم ان کے مطابق حکومت سے یہ توقعات پوری نہیں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون سازی آئین کے مطابق ہونی چاہیے اور قوانین قرآن و سنت کے مطابق تیار کیے جائیں تاکہ شرعی اصولوں کا تحفظ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ شرعی فیصلوں کا پاکستان میں کیا اثر ہوگا، اس بارے میں کسی نے سنجیدگی سے سوچا نہیں، اور یہ تشویش ناک ہے کہ بعض ترامیم عوام کے مفاد کے بجائے مخصوص مفادات کے لیے استعمال ہوسکتی ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بھی اپیل کی کہ وہ اس ترمیم کا ذاتی یا سیاسی فائدہ نہ اٹھائیں۔

مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا کہ عوام کے حقوق اور ملکی مفاد کے تحفظ کے لیے وہ ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے اور موجودہ حکومت کو عوامی مسائل کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ان کے بقول، حکومت کی مقبولیت میں گراوٹ اس بات کی نشاندہی ہے کہ عوام کی ترجیحات اور مسائل کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : علیمہ خان کا جیل کی جانب مارچ، کارکنوں کی جانب سے بھرپور نعرے بازی

Scroll to Top