پاک بحریہ کاملکی ساختہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک بحریہ نے مقامی طور پر تیار کیے گئے بحری جہاز سے داغے جانے والے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ میزائل سمندری اور زمینی دونوں اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

میزائل میں جدید رہنمائی کا نظام اور جدید نوعیت کی مانورنگ خصوصیات شامل ہیں، جو اسے خطے میں ایک مؤثر ہتھیار بناتی ہیں۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سمیت اعلیٰ سطحی سائنس دانوں اور انجینئرز نےتجربے کا مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کامیاب تجربہ پاکستان کی تکنیکی مہارت اور پاک بحریہ کے قومی دفاع کے عزم کا عملی ثبوت ہے۔

صدرِ پاکستان، وزیرِ اعظم، فیلڈ مارشل، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں سروسز چیفس نے اس اہم کامیابی پر پاک بحریہ، شریک یونٹس اور سائنس دانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے الوداعی ملاقات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا نے الوداعی ملاقات کی۔

جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ساحر شمشاد کی قیادت، بصیرت اور خدمات کو شاندار خراج پیش کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے تینوں افواج کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے میں جنرل ساحر شمشاد کے مرکزی کردار، جوائنٹ آپریشنل تیاری اور قومی سیکیورٹی کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔

انہوں نے علاقائی استحکام اور ملٹری ڈپلومیسی میں جنرل ساحر شمشاد کے اقدامات کا بھی اعتراف کیا۔

الوداعی ملاقات کے موقع پر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور افواجِ پاکستان کے تعاون پر اظہارِ تشکر کیا۔

جی ایچ کیو آمد پر یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Scroll to Top