خیبر پختونخوا میں ایک بارپھر زلزلہ ریکارڈ کیاگیا ہے سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 4.4 ریکٹر اسکیل پر ریکارڈ کی گئی ، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 90کلومیٹر تھی
جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش ،افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا ۔ گذشتہ روز بھی خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، جن کی شدت 5.1ریکارڈ کی گئی
، ان جھٹکوں کے باعث لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے ، زلزلہ پشاور، سوات ، اور دیگر شہروں میں محسوس کیاگیا تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔